اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دہشتگردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال ،کریک ڈاﺅن شروع،44افراد گرفتار،پاکستان نے معاملہ برطانیہ کےساتھ اٹھانے کافیصلہ کرلیا۔
ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں، سائبر کرائمز ،دہشتگردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے ،سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں، جرائم پیشہ افراد یہی سمز استعمال کررہے ہیں،پاکستان میں سب سے زیادہ انگلینڈ کی سمز استعمال ہورہی ہیں، جرائم پیشہ افراد خود کو چھپانے کےلئے غیرملکی سمز کا بڑے پیمانے پر استعمال کررہے ہیں، برطانیہ کی سمز سب سے زیادہ جرائم میں استعمال کی جارہی ہیں۔
وقار الدین سید نے کہاپورے پاکستان میں غیرملکی سمز استعمال کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاون شروع کردیا ،44افراد کو گرفتارکرکے بڑی تعداد میں غیر ملکی سمز برآمد کرلیں،دھندے میں ملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی ہوگی،ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے نے کہااب تک برطانیہ کی 8ہزار سے زائد سمز برآمد کیں، پاکستان کا دفاع ترجیح ہے، سنگین جرائم میں غیر ملکی سمز کے استعمال کو ختم کرنے کےلئے ادارے ہرممکن کوشش کریں گے،حکومت معاملہ برطانیہ کےساتھ اٹھائے گی۔
جرائم میں غیرملکی سمز کا استعمال ،معاملہ برطانیہ کیساتھ اٹھائینگے،ایف آئی اے

















