صوابی:(مشرق نیوز)صوابی میں سفاک باپ نے 4بچوں کو ذبح کرکے خود کشی کرلی،ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا۔
سیف الاسلام نے پہلے 4بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا پھر خود بھی موت کو گلے لگالیا،قتل کیے جانےوالوں میں 2بیٹے ،2بیٹیاں شامل ہیں ،عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان تھیں،لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔
اہل علاقہ کے مطابق سیف الاسلام ٹیلر ماسٹر ،بیوی گھریلو جھگڑوں پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی،پولیس نے کہابظاہر واقعہ قتل اور خودکشی کا لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
گھریلو ناچاقی،صوابی میںسفاک باپ نے 4بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی

















