یوکرین جنگ میں ٹرمپ کا پیوٹن اور زیلنسکی سے تبادلہ خیال
واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فون پر یوکرین جنگ کے پیش منظر پر روسی صدر پیوٹن سے گفتگو کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس گفتگو کے بعد انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ٹرمپ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیاکہ میرا اور پیوٹن کا اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ دونوں طرف کی ٹیمیں فوری طور پر مذاکرات شروع کریں اور ہم اس کا آغاز صدر زیلنسکی کو فون کر کے کر رہے ہیں۔ تاکہ میں زیلنسکی کو بتا سکوں کہ کیا بات چیت ہوئی اور میں فوری طور پر کیا کرنے جا رہا ہوں۔دوسری جانب کریملین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صدر پیوٹن اور ٹرمپ نے ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے اور پوتین نے ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت دی ہے۔ٹرمپ کافی عرصہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ یوکرین کی جنگ کو جلد ختم کریں گے اور یہ کہے بغیر کہ یہ کام کیسے مکمل ہوگا کریں گے۔اس فون کال سے پہلے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہاکہ یوکرین کی سرحدوں کو 2014کی سرحد پر وپس لانے کی بات غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ امریکی انتظامیہ نے یوکرین کے لیے نیٹو ممبر شپ کا نہیں سوچا ہے کیونکہ یہ مسئلے کا حل نہں ہے۔امریکی وزیر دفاع نیٹو ہیڈکوارٹر برسلز میں اپنے یوکرینی فوجی اتحادیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔پیٹ ہیگستھ نے اس موقع پر بڑا واضح اور دوٹوک بیان جاری کیا کہ نئی امیرکی انتظامیہ کی تین سالوں پر پھیلی یوکرین جنگ کے بارے کیا رائے ہئے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بھی آپ کی طرح یوکرین کو خودمختار و خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم ہم چاہتے ہیں کہ یہ تسلیم کر کے شروع کیا جائے کہ 2014کی یوکرینی سرحدوں کی بحالی ایک غیرحقیقت پسندانہ سوچ ہے۔ وہ یوکرین اور نیٹو کے 40ارکان کے نمائندوں کی موجودگی میںب رسلز میں گفتگو کر رہے تھے۔ہیگستھ نے کہا 2014کے دور کی سرحدوں کی بحالی کا ہدف حاصل کرنے کا مطلب تنہائی میں سوچنا ہے اور جنگ کو مزید لمبا کرتے چلے جانا ہے ۔ جس سے مصائب بڑھتے رہیں گے۔

















