شاندار سنچریاں،رضوان،سلمان نے جنوبی افریقہ سے یقینی فتح چھین لی

کراچی:(ایم این پی)رضوان،سلمان نے جنوبی افریقہ سے یقینی فتح چھین لی،پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے ڈو اینڈ ڈائی میچ میںجنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز کابڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا،ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی،میتھو بریٹز83، کپتان ٹمبا باووما 82 ،کائیل ورینے نے 44 رنز پر بنائے،پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی 2 ،خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،فخر ،بابر،سعود شکیل لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے،تینوں بالترتیب41،23 اور15رنز بنا کر چلتے بنے،91پر 3وکٹیں گرنے کے بعد کپتان رضوان اور نائب سلمان آغانے فاتحانہ اننگز کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ سے یقینی فتح چھین لی،دونوں نے شاندار سنچریوں کی بدولت قومی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو پار لگایا،پاکستان نے فتح کے بعد سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے جنوبی افریقہ کو آﺅٹ کردیا،فیصلہ کن معرکے میں ٹاکرا نیوزی لینڈ سے جمعہ کو ہوگا۔