مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والے مینڈیٹ واپس کریں،فیصل کریم کنڈی

پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والے مینڈیٹ واپس کریں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہافضل الرحمن کہہ رہے ہیں میرے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، مولانا صاحب چن چن کر بدلے لے رہے ہیں،میں نے پہلے کہا تھا پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا، وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں مجھے دیکھ کر منی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں بلائی،گورنر کے پی نے کہاریاست کہے گی تو افغان وفد کے ساتھ جاوں گا،وزیراعلیٰ کے پی نے زمینداروں پربھتے عائد کردئیے،علی امین گنڈا پور خود کہتے ہیں میں بھی بھتے دیتا ہوں۔