حارث روف کی جگہ ٹیم میں نیا فاسٹ بولر عاکف جاوید شامل

کراچی (مشرق نیوز) سہ فریقی سیریز کیلئے انجرڈ فاسٹ بولر حارث روف کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث روف کو سینے کی نچلی طرف کھچاو ہے اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔پی سی بی کا کہنا کہ حارث روف کا متبادل صرف سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے ہے۔ اعلامیہ کے مطابق حارث کے مکمل فٹ ہونے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے دستیاب ہونے کی امید ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا مقابلہ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ، 23 فروری کو دبئی میں بھارت اور 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش سے ہوگا۔یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث روف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔