اسلام آباد: (بیورورپورٹ)شہباز دور میں اصلاحات کے مثبت اثرات،سرمایہ کاروں کااعتماد بحال،مہنگائی میں کمی،غیر سرکاری تنظیم مشعل نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گورننس ،معیشت ،سرمایہ کاری و ماحولیاتی شعبے میں اصلاحات ،وفاقی ملازمتوں میں ایک لاکھ 50 ہزار ملازمین کی کمی ،حکومتی بورڈز میں 33 فیصد خواتین کی شمولیت کو لازمی قرار دیا گیا، افراط زرکم ہو کر 4.1فیصد تک آگیا،زر مبادلہ ذخائر 4.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 اعشاریہ 37 بلین ڈالر ہو گئے۔
مشعل نے کہا پاکستان کلائمنٹ چینج اتھارٹی قائم، قومی ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ، تجارتی خسارہ 27 اعشاریہ 4 ارب ڈالر سے کم ہو کر 17 اعشاریہ 5 ارب ڈالر پر آگیا،دستاویز کے مطابق پنشن ریفارمز سے آئندہ 10برس میں ایک اعشاریہ 7 ٹریلین روپے کی بچت ہو گی ، شہباز دور میں سمگلنگ و غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کےخلاف سخت اقدامات کیے گئے، حکومتی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھی۔
شہباز دور میں اصلاحات،سرمایہ کاروں کااعتماد بحال،مہنگائی میں کمی

















