مذاکرات کاباب بند،عمران خان کی رہائی کیلئے کسی ملک کے طلب گار نہیں،پی ٹی آئی

اسلام آباد ،ہری پور:(بیورورپورٹ)بات چیت کاباب بند ،پی ٹی آئی نے مذاکراتی پیشکش مسترد کر دی،اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہااب مذاکرات نہیں کرینگے، حکومتی ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت،سیاسی مذاکرات خواہشات نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاعام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر پی ٹی آئی نے یوم سیاہ منا یا،تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، احتجاج پارلیمنٹ ،سڑکوں پر جاری رہے گا،بانی سمیت تمام گرفتار رہنماﺅں ،کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی نہ ہی کریں گے،قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کیاجائےگا،عمران خان کی رہائی کےلئے بشمول امریکہ کسی ملک کے طلب گار نہیں،یوم سیاہ پر ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے کارکن اور لوگ احتجاج کےلئے باہر نکلے ۔