آرمی ایکٹ کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کالعدم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراضات کالعدم قرار دےدیئے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا بتایا جائے ترامیم کیخلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟۔

جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ آرٹیکل 184/3 کے تحت قوانین کیخلاف درخواستیں مرضی سے ہی سنتی رہی ہے، جو کیس دل کیا سن لیا جو نہ دل کیا کہہ دیا پہلے ہائی کورٹ جائیں، براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیرمو¿ثر ہو جائے گا،بعدازاں آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دےدیئے اور رجسٹرار آفس کو آئینی درخواست کو باضابطہ نمبر الاٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔