عدم تحفظ ، مبینہ بھتہ خوری،بلوچستان سے پنجاب اور پختونخوا کیلئے مسافربس سروس معطل
لاہور،کوئٹہ،پشاور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر) عدم تحفظ ، مبینہ بھتہ خوری،بلوچستان سے پنجاب اور پختونخوا کیلئے مسافربس سروس معطل کردی گئی،مالکان نے قومی شاہراہوں پر سکیورٹی کی مخدوش صورتحال ، مبینہ بھتہ خوری کیخلاف سروس بند کرکے کوچز کھڑی کردیں۔
موقف اپناتے ہوئے مالکان نے کہاحکومت تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ،دن دیہاڑے بسوں پر فائرنگ اور لوٹ مار کا بازار گرم رہتا ہے،بس ایسوسی ایشن نے عندیا دیا اگر جلد مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے قومی شاہراوں کی بندش کےساتھ ملک بھر میں بس سروس معطل کر دیں گے۔

















