لاہور (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں،باقی صوبائی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، جن کو مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان کے جیسی کارکردگی بھی دکھائیں،پنجاب کی تاریخ میں مریم نواز پہلی وزیراعلیٰہیں جنہوں نے 80 سے زیادہ منصوبے ایک سال میں شروع کیے، مریم نواز کی حکومت 50 سے زیادہ منصوبے مکمل کر چکی ہے،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا جب آپ مسلسل کئی سالوں سے اقتدار میں رہنے کے بعد بھی ڈلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیراعلیٰ کو ہی پسند کریں گے، نواز شریف کی لیڈرشپ میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں کارکردگی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں، 2025 پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ، کام صرف کیڑے نکالنا ہے: عظمیٰ بخاری
















