واشنگٹن:(بیورورپورٹ) طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ کی لاش مل گئی،میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ،تدفین انڈیانا پولس میں ہو گی۔
26 برس کی اسریٰ امریکن پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ ،تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا اور بعد میں کولمبیا یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔
دوسری جانب فوجی ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا لیکن حکام حادثے کی وجوہات سے تاحال لاعلم ہیں،فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فضائی حادثے کے بعد اوریگن ائیرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹرز کی آمدورفت کو محدود کردیا،نیشنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہلکار نے کہاحادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا،مختلف پہلووں پر کام کرنا ہوگا۔
امریکہ:حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش برآمد

















