یحییٰ آفریدی نے مایوس کیا،ہمارے چیف جسٹس منصور ہیں: حامد خان

لاہور:(کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا چیف جسٹس نے عہدہ قبول کر کے بہت مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا نمائندہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حامد خان نے کہا وکلا تحریک 26 ویں ترمیم کو بہا لے جائے گی، جدوجہد آگے بڑھ رہی ہے، 26 ویں ترمیم کےخلاف ، وکلا تنظیموں نے درخواستیں دائر کیں، درخواستوں پر موجودہ 16 ججز پر مشتمل فل کورٹ سماعت کرے،چوروں کےساتھ مذاکرات ممکن ہی نہیں۔