کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے ملک میں بحران کی وجہ2018 کے الیکشن کو قراردےدیا۔
وفاقی وزیر تعلیم و ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے،سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ، پاکستان میں ٹریڈ ڈیفیسٹ نہیں ٹرسٹ ڈیفیسٹ کا مسئلہ ہے،برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم ہے
خالد مقبول صدیقی نے کہاجاگیر دارانہ نظام تو چلتا ہی دھونس دھمکی پر ہے، پی پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلاف موجود ہے، کوٹہ سسٹم لسانی بنیاد پر لگایا گیا، قبضہ کرنے کی سازش ہے،پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے، لنگڑی جمہوریت پاکستان کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی، اب کراچی میں اس مرتبہ فنڈز ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
ملک میں بحران 2024 نہیں 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے، ایم کیو ایم
















