اسلام آ باد:(بیورورپورٹ)رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر،وزیراعظم شہبازشریف نے فنانس کمیٹی کی سفارشات منظو رکرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دےدی۔
اضافہ یکم جنوری سے لاگو ہوگا، ہر رکن پارلیمنٹ کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ملیں گے، ذرائع کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی ،دونوں 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہی ماہانہ وصول کریں گے۔
رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر،وزیراعظم نے منظوری دےدی
















