اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران،بشریٰ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دوبارہ دائر کردی ،وکیل خالد یوسف نے رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دائر کیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی جیل سہولیات فراہم کرنے کے کیس میں 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیاسپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا مستقل بنیادوں پر میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے اگر کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو مناسب انتظام کرکے پرائیویٹ ڈاکٹر سے بھی چیک اپ کرایا جا سکتا ہے،مینوئل کے مطابق جیل میں بیرون ملک فون کال کی سہولت موجود نہیں، بیرون ملک فون کال کی سہولت تب دی جاتی ہے جب عدالتی آرڈر موجود ہوں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیاسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق منگل و جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے وکلا ،فیملی کی ملاقات کرائی جاتی ہے ،جیل رولز کے تحت بانی پی ٹی آئی کو مرضی کے مطابق 2اخبارات دئیے جاتے ہیں، شیڈول کے مطابق بشریٰ کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جمعرات کو ہوتی ہے،عدالتیں جب کبھی جیل سہولیات کی فراہمی پراحکامات دیتی رہیں عمل ہوتا رہا ، متعلقہ سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مل رہی ہیں ،عمران خان کے وکیل بھی مطمئن ہیں،مداخلت کی ضرورت نہیں ، عدالت ہدایات کے ساتھ جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹاتی ہے، جیل رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















