جناح ایونیو فلائی اوور کو فروری میں مکمل کرنے کا ٹاسک

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح ایونیو فلائی اوور پراجیکٹ کو فروری میں مکمل کرنے کا ٹاسک دےدیا، محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راونڈ آباوٹ پراجیکٹس کا دورہ کیااور دونوں منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے احکامات دیئے۔

محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راونڈ آباوٹ منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور دونوں منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ نے منصوبوں کے اطراف شجرکاری اور ہارٹیکلچر کے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی،وزیر داخلہ نے کہا فروری کے دوسرے ہفتے تک فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، سپیڈ کے ساتھ معیار کو ہرصورت برقرار رکھا جائے، تعمیراتی کاموں کے ساتھ پراجیکٹس کے اطراف بیوٹیفکیشن کا کام جاری رکھا جائے، ہر حال میں تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے،منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی، شہریوں کو آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی، سگنل فری کوریڈور پر سفر سے وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔