سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال، ہمدردی تربیت کا حصہ ہے:ڈاکٹر عابد محمود غزنوی

لاہور ( میاں ساجد ) مسیحا انسانیت کی قدروں کا روشن استعارہ جس پر نسلیں فخر کرتی ہیں، مریضوں کی دکھتی رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے کیلئے ڈاکٹرز کی عملی خدمات تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ مریضوں کی دیکھ بھال اور انہیں صحت یاب بنانے کیلئے اس کی بے لوث خدمات پر فرشتے رشک اور نسل فخر کرتی ہے۔ محنت انسان اپنے لئے کرتا ہے اور نام خاندان کا بنتا ہے۔ شب و روزمحنت اور سچی لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتی ڈاکٹر بنانے میں میرے والدین کی دعائیں اور تربیت اہمیت کی حامل ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی کا 24 گھنٹے فعال ہو کر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسزہسپتال لاہور ڈاکٹر عابد محمود غوری نے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمدردانہ صحت کی دیکھ ہماری اس تربیت کا حصہ جس میں مریضوں کو ہمدردی وقار اور احترام لازم ملزوم ہے۔ جومیری اولین ترجیحات کا حصہ ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے سروسز ہسپتال کی بہتری اور تر قی میں بھر پور کردار ادا کرنا میرا وہ فرض ہے جس پر ایک لمحہ کی بھی تاخیر نہیں۔آوٹ ڈورمیں مریضوں کی آمد سے لیکر ان کے چیک اپ کیلئے تمام سہولتوں کو میسر کرنا اور انہیں آسانیاں فراہم کرنا اور داخل مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ہمارے ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف کی پیشہ وارانہ خدمات اور فرض کی ادائیگی قابل تعریف ہے۔ سروسز ہسپتا ل میں مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کے فراہمی کیلئے ہسپتال میں میرے ہنگامی دورے صرف اسلئے ہوتے ہیں کہ مریضوں کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ تو نہیں جبکہ اس کے علاوہ شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کی کثیر تعداد اور ان کے علاج میں ہمارے ڈاکٹرز کی عملی کاوشیںاور فرض کی آبیاری کرنا احسن اقدامات ہیں ۔ ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر عابد محمود غوری نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ سروسز SIMS لیب اینڈ کولیکشن سنٹر صوبائی دارالحکومت کی سب سے سستی اور جدید سہولتوں سے آراستہ لیب ہے جو عوام الناس کیلئے 24 گھنٹے کھلی ہوئی ہے۔ جس میں مہنگے سے مہنگے ٹیسٹ انتہائی کم قیمت میں کیے جا رہے ہیں یہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سے انتظامات کو بروئے کا ر لایا گیا جدت سے ہم آہنگ لیب ہے جس میں مریض دئیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ آن لائن بھی حاصل کرسکتا ہے۔جبکہ اس کے علاوہ کاﺅنٹر پر موجود عملہ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اور اس لیب میں مریضوں کے بیٹھنے اور انتظار کر نے کیلئے وٹینگ ایریا بھی بنایا گیا ہے ، مریضوں کی ہر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ اور اس لیب اینڈ کولیکشن سنٹر لاہو ر کے رہنے والوں کیلئے بہت بڑی سہولت ہے جو متوسط طبقہ کے افراد کی بھی دسترس میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور ڈاکٹر عابد محمود غوری نے بتاتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں مریضوں کے لواحقین مجھے بغیر کسی سفارش کے مل سکتے ہیں۔ ان کی عزت بھی ہوگی اور ان کے مسائل کا تدارک بھی ہوگا۔ یہ میرا مشن ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں