ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ممبر تعینات کر کے گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ، وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔