ایران سے دنیا کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے: نائب صدر جواد ظریف

ڈیووس (مشرق نیوز) ایران کے نائب صدر برائے تزویری امور جواد ظریف نے ایران کی طرف سے یہ امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ اپنے معاملات میں ”عقلمندی“کا انتخاب کریں گے۔ تہران نے کبھی جوہری ہتھیاروں کی جستجو نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ ایران سے دنیا کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ظریف نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اس بار ”ٹرمپ ٹو“زیادہ سنجیدہ، زیادہ مرتکز اور زیادہ حقیقت پسندانہ ہوں گے۔