ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ، امپورٹرز، لوکل مینوفیکچررز کو لائسنس ٹو کل دیدیا گیا

لاہور(نعےم جاوےد)ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا نظام بھی ختم ادویات کے امپورٹرز اور لوکل مینوفیکچرز کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی دیدی گئی۔ 80 ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ۔ حکومت نے میڈیسن کمپنیوں کو مریض مارنے کا ”لائسنس“ دیدیا۔ تفصےلات کے مطابق پاکستان میں موجودہ حکومت کی ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دینے پر ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے ادویات کی قیمتوں کو مارکیٹ فورسز فارماسوٹیکلز اور امپورٹرز کے حوالے کرنا مریضوں کے ساتھ انتہائی ظلم ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18 فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد 4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی سٹرپس پر بھی 65 سے 70 فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا Avil injection 432 سے سیدھا 1500۔.دل کے امراض کی دوا بائی فورج ہائی نون کمپنی کی 360 روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549 روپے سے بڑھ کر 686 روپے کر دی گئی ہے ۔ Motilium ٹیبلٹ موٹیلیم کے ایک پیک کی قیمت 455 روپے۔ سے بڑھا کر 1100 روپے پر پیک کر دی گئی ہے ایک معروف دوا ہے جو بنیادی طور پر متلی اور قے کے علاج کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ Tenormin Tablet Rs. 260.83 سے بڑھا کر RS. 313 روپے ہوگئی، ہائی بلڈ پریشر کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو کم کرکے دل کے بوجھ کو کم کرتی ہے، جس سے دل کے دورے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔حکومت نے ادویات پر 18 فیصد سیل ٹیکس بھی لگا دیا جس میں معروف کمپنیاں سی سی ایل۔ہائی کیو گولڈ شیف، نیوٹرو فارما۔دم کیپ ہیلتھ کیئر اور دیگر 500 سے زیادہ کمپنیوں پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے سیل ٹیکس 18 فیصد تمام ادویات پر ایڈوانس ٹیکس کے طور پر لیا جا رہا ہے، ہربل نیوٹا سوٹیکل ہومیوپیتھک ادویات اور میڈیکیٹڈ کاسمیٹکس جو کہ ادویات کے طور پر ڈرگ اتھارٹیز ان کو کنٹرول کرتی ہے اور ٹی سی ادویات ہونے کے باوجود ان پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز پر 18 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے بلڈ شوگر چیک کی سٹرپس پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے میڈیکل ڈیوائسز کی اہم ادویات دل کے سٹنٹس کنولا سرجیکل ٹیپ گلوز سرنج انجیکشن اور اس طرح کی 4 ہزار ادویات میڈیکل ڈیوائسز پر 70 سے 65 فیصد تک ٹیکس لگا دیا گیا ہے تمام میڈیکل ڈیوائسز امپورٹ پر 65 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے ماہر فارماسسٹ نور مہر کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ یہ ظلم اور زیادتی فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔