ایف آئی اے کے 65 افسر وملازمین بلیک لسٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)65 ایف آئی اے افسر ،ملازمین بلیک لسٹ،2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ پر بڑا ایکشن لے لیا گیا۔

وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے مطابق بلیک لسٹ ہونیوالوں میں 3 ڈپٹی ڈائریکٹرز، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 انسپکٹرز، 15 سب انسپکٹرز، 13 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 20 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8 کانسٹیبل شامل ہیں۔

کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی اے کے 65 افسروں اور ملازمین کے امیگریشن ،انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی بھی لگا دی گئی۔