اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی و زیر وآزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے منحوس آرڈر جب آیا تو اسی وقت کہا تھا انجام جیل ہے،مذاکرات کرنےوالے دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران خان جیل میں رہیں، فیصلہ برقرار رہے گا،پی ٹی آئی کو ہائیکورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرئے فیصل واوڈ نے کہا2018 سے قبل عمران خان بے ایمان اور چور نہیں تھے ،جمائما سے طلاق کے وقت کروڑوں ڈالر لے سکتے تھے مگر نہیں لیے،2018میں نئی بیگم کے دور میں سارے کرپشن کیسز بنے، مار دھاڑ ، جلاو گھیراو کیا گیا، عمران خان تبدیلی سے تبدیل ہوگئے، میں نے وقت سے پہلے کہا تھا دونوں گرفتار ہوں گے ،20جنوری کے بعد ٹرمپ کارڈ کی ہوا بھی نکل جائے گی اب تو مشکلات کا دور چلتا رہے گا
دونوں فریقین چاہتے ہیں عمران جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
















