بیونس آئرس (مشرق نیوز) پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی کو سر کرلیا۔رپورٹس کے مطابق کوہ پیما ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماونٹ اکونکاگوا کو سر کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہواوں میں چوٹی سر کرنا بہت بڑا چیلینج تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی۔واضح رہے کہ ماونٹ اکونکاگوا ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔
ثمر خان نے ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا

















