ممبئی:(مشرق نیوز)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، سرجری کردی گئی،واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر باندرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ،مزاحمت کرنے پر اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا ،گھر والے محفوظ رہے،اداکار کی لیلاوتی ہسپتال میں سرجری کردی گئی ، ڈاکٹر نیرج اتمانی کے مطابق سیف کو چاقو کے وار سے 6زخم آئے،2کافی گہرے تھے۔
ادھر خون میں لت پت سیف علی خان کو سب سے بڑے بیٹے ابراہیم رکشے میں ہسپتال لے کر گئے،23 سالہ ابراہیم نے مزید وقت ضائع نہ کرنے کا سوچ کر والد کو رکشے میں ہسپتال لےجانے کا فیصلہ کیا،کرینہ کپور کی ٹیم کے مطابق ڈکیتی واردات کی کوشش ناکام ہوگئی، سیف کو بازو پر شدید چوٹیں آئیں ،اہلیہ اور دونوں بچے محفوظ ہیں،اداکار سیف علی خان نے کہامداحوں سے درخواست ہے اطمینان رکھیں۔
دریں اثناپولیس نے انکشاف کرتے ہوئے کہاسیف کے گھر پر اندر سے حملہ آور کو داخل ہونے میں مدد ملی،مشتبہ شخص ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احاطے میں داخل ہوا ،ملزم کو گھر میں سے کسی شخص نے اندر داخل ہونے میں مدد دی۔
سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، سرجری



















