حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کر لیا

دوحہ: (مشرق نیوز)مذاکرات میں اہم پیشرفت ،حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کر لیا۔

اسرائیل پہلے مرحلے میں33یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینیوں کو رہا کرے گا تاہم اسرائیل نے یحییٰ سنوار کی لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا ، قطری وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی قریب ہے،معاہدہ فریقین کو 15ماہ سے جاری تباہ کن جنگ کے خاتمے کے ایک قدم قریب لے آئے گا۔