لاہور:(ہیلتھ رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پاکستان پوسٹ کے درمیان کینسر اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، سیکرٹری صحت عظمت محمود نے ایم او یو کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹریز انور بریار، سجاد خان، ڈاکٹر وسیم، اشفاق الرحمن و دیگر افسران نے شرکت کی۔
پاکستان پوسٹ سے پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب ارم طارق، پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب انوار ملک، ضیاءرانجھا، سعدیہ غزالہ، ڈاکٹر انوار کھرل، رضوان قدیر اور پی آئی ٹی بی سے ڈائریکٹر نوشین فیاض نے بھی شرکت کی،سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا اور پاکستان پوسٹ کے نمائندہ نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کے بعد تبادلہ کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کینسر اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں تک مفت ادویات کی گھروں تک فراہمی کے پراجیکٹ میں سنگ میل طے کر لیا، معاہدے کے تحت پنجاب میں کارڈیالوجی کے7 اور کینسر کے 5 ہسپتالوں کو منتخب کیا گیا ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے پارسلز کی لائیو ٹریکنگ کیلئے ایک آن لائن ڈیش بورڈ بھی ڈیزائن کیا گیا ہے،معاہدے کے تحت مریضوں تک ادویات کی مفت فراہمی کے بہترین نظام کو یقینی بنائیں گے۔
مریضوں تک ادویات کی مفت فراہمی کے نظام کو یقینی بنائیں گے،سلمان رفیق



















