عمران،بشریٰ کیخلاف 190ملین پاﺅنڈ کیس کافیصلہ موخر ہونے کی ہیٹرک

راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)190ملین پاﺅنڈ کیس کافیصلہ موخر ہونے کی ہیٹرک،بشریٰ کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت درخواستیں مسترد،بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں 7 درخواست ضمانتوں پر اعتراضات کالعدم،توشہ خانہ ٹو کیس میںبریت مستر د کرنے کافیصلہ چیلنج کردیاگیا۔

190 ملین پاو¿نڈ کیس میں فیصلہ تیسری بار مو¿خر ہو گیا،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہاصبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت میں موجود ہوں، بانی پی ٹی آئی کو 2 بار پیغام بھیجا لیکن نہیں آئے ،بشریٰ یا وکلا بھی پیش نہیں ہوئے،عمران خان کی جانب سے کہا گیا جب تک میری فیملی یا وکلا میں سے کوئی نہیں آجاتا کمرہ عدالت میں نہیں آو¿ں گا۔

جج ناصر جاوید رانا نے کہا2گھنٹے تک کمرہ عدالت میں انتظار کرتا رہا، کوئی نہیں آیا، فیصلہ سنانے کےلئے ملزموں کو ایک اور موقع دے رہا ہوں اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائےگا، کیس کا تیار اور دستخط شدہ فیصلہ میرے پاس ہے۔

دوسری جانب26 نومبر احتجاج کے معاملے پر بشریٰ کی3 عبوری ضمانت درخواستیں مسترد کر دی گئیں،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے درخواستوں پر سماعت کی،بشریٰ کے وکیل خالد یوسف کی جانب سے نے استثنیٰ درخواست دائر کی گئی،پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے گئے۔

جج نے ریمارکس دئیے آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے،وکیل خالد یوسف نے کہا 190 ملین پاونڈ ریفرنس کے فیصلے کیلئے بشریٰ نے اڈیالہ جیل جانا ہے،جج نے کہا آپ عدالتی حکم پرعمل درآمد ہی نہیں کر رہے، عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔

دریں اثناعمران،بشریٰ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے،بری کیا جائے، درخواست میں سپیشل جج سینٹرل، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

مزید برآں لاہور ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں 7 درخواست ضمانتوں پر اعتراضات کالعدم قرار دے کر رجسٹرار آفس کو نمبر لگانے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے ایک مقدمے میں رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے عدت کیس فیصلے کی مصدقہ کاپی ساتھ لگانے کاحکم دےدیا۔