یورپ کی فضاﺅں میں پھر سبز ہلالی پرچم سربلند،ساڑھے 4 سال بعدپروازیں بحال

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)یورپ کی فضاﺅں میں پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ،پی آئی اے کاساڑھے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال،پہلی پرواز نے 100فیصد بکنگ کےساتھ پیرس میں لینڈنگ کرلی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی،قبل ازیں وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر افتتاحی فیتہ کاٹا۔

کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہایورپ کی فضاﺅں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا،پی آئی اے نے بہت سی ایئرلائنز کو بنانے میں کردارادا کیا پھر دوسری ایئرلائنز کے محتاج ہوگئے،ماضی میںغیر ذمہ دار بیانات نے قومی ائیر لائن کو بہت نقصان پہنچایا، ذمہ داروں کااحتساب ہونا چاہیے،وزیر ہوا بازی نے کہاآئندہ دنوں میں برطانیہ،یوایس اے کیلئے بھی پروازوں کا اجرا ہوگا، پی آئی اے اپنا کھویا مقام حاصل کرے گی،ادھر پی آئی اے کی اگلے ہفتے کی پروازوں کیلئے بھی تمام سیٹیں بک ہوگئیں۔

دریں اثنا پیرس پہنچنے پر مسافروں کا شاندار استقبال کیا گیا، ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی،پی آئی اے پرواز پیرس لینڈ کر نے پر اوورسیز پاکستانی بھی قومی ایئر لائنز کے سٹاف کو خوش آمدید کہنے ایئرپورٹ پہنچے۔