عمران خان سیاسی نہیں کریمنل قیدی ،حکومت رہا نہیں کرسکتی،احسن اقبال


کراچی:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے عمران خان سیاسی نہیں کریمنل قیدی ،حکومت رہا نہیں کرسکتی،مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پی ٹی آئی نے ملکی 50 ارب اپنے دوست کے اکاﺅنٹ میں ڈلوائے ، ڈاکہ نہیں تو کیا ہے، نیازی نے قیمتی تحائف سستے داموں فروخت کرکے خود کو فائدہ پہنچایا،عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے دھکیلا، پی ٹی آئی نے ملک میں وہ کام کیا جو” را“ تک کو کرنے کی ہمت نہیں ہوئی،پی ٹی آئی فوج کےخلاف منظم سازشیں کرتی رہی، جماعت پاکستان دشمن عناصر کا اثاثہ اور ملک دشمن لابیوں کی آلہ کار بنی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاوفاقی حکومت ملکی معیشت درست کرنے کےلئے اقدامات اٹھارہی ہے،دنیا بھر میں اب پاکستانی معیشت مستحکم ہونے کے چرچے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق رواں 30 فیصد زیادہ ترسیلات ریکارڈ ہوئیں،حکومت نے اپنا میگا پروگرام اڑان شروع کر رکھا ہے، اڑان پروگرام کے بعد اب پاکستانی معیشت نے اڑان بھرنی ہے،مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراوآئے گا،ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی،اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات روکنے کے منصوبے بنانے والوں کی اپیلوں کو خاک میں ملا دیا۔