اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ویڈیو پیغام السلام علیکم سے شروع کرتے ہوئے کہابطور سفیر تعیناتی کے دوران پاکستانی دوستوں سے ملکر کام کیا اور شراکت داری کے نئے باب میں داخل ہوئے،3 برسوں کے دورا ن وقت کے بڑے چیلنجز کا سامنا کرنے کےلئے ملکر کام کیا ،کورونا وبا پر قابو پانا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد لاکھوں افراد کو تعمیر نو کےلئے مدد فراہم کرنا شامل ہے،روزگار کے مواقع پیدا کیے ،معیاری صحت ،تعلیم کے ذرائع بڑھائے۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا چائے پر گپ شپ اور قوالی فن کے مظاہروں سے کرکٹ کھیلنے تک سب پرلطف اور فخریہ تجربات تھے،مجھے پاکستان کے ہر کونے سے مہمان نوازی ملی، اسلام آباد گھر سے دور ایک گھر بن گیا،لاہور میں مشاہدہ کیا کیسے تاریخی شہر میں ثقافت و روایت رچ بس گئی ، پنجاب کے زرخیز میدانوں میں کسانوں کےساتھ چہل قدمی کی جہاں امریکہ کی بہترین ٹیکنالوجی لائے،توانائی، آبی ذخائر اور زراعت کے شعبوں میں جدت لائی گئی ،میں پاکستان کے مستقبل کیلئے پر امید ہوں پھر ملیں گے۔
پاکستان کے ہر کونے سے مہمان نوازی،امریکی سفیر معترف


















