اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاسیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے، سیکرٹری داخلہ عدالتی حکم سے نیب، ایف آئی اے، پولیس اور امیگریشن اتھارٹیز کو بھی آگاہ کریں،کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا نوٹیفکیشن معطل

















