لاہور: (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ بار نے26ویں ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، آئینی ترمیم کے مقدمات کی ماضی میں بھی فل کورٹ نے ہی سماعت کی،26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں فل کورٹ کی تشکیل کیلئے مقرر کی جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ بار نے26ویں ترمیم پر فل کورٹ کی درخواست دائر کر دی

















