گجرات:(مشرق نیوز)بھارتی کوسٹ گارڈ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے،ہیلی کاپٹرگجرات کے علاقے پوربندر میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر ا۔
ہیلی کاپٹر بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ہال) نے ہی بنایا تھا،ہیلی کاپٹر 2002 سے بھارتی مسلح افواج میں مختلف سروسز کےلئے زیر استعمال رہا،حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا، تحقیقات شروع کردیں۔
بھارتی کوسٹ گارڈ کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 ہلاک

















