عمران ،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عمران ،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ پیر کوبھی نہیں سنایا جائے گا،عدالت کی جانب سے نئی تاریخ سے وکلا کو آگاہ کیا جائے گا،فیصلہ تیسری بار موخر کیا گیا،واضح رہے عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو محفوظ کیا ،پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تاہم عدالت نے تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری کردی تھی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے ممبر خالد یوسف چودھری نے کہافیصلے کی تاریخ تبدیل ہونے کانہیں بتایا گیا سوشل میڈیا پر چل رہا ہے 10،12دن بعد فیصلہ آئے گا،اقدام عدلیہ اور لیگل سسٹم پر بڑا سوال ہے۔