لاہور: (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب فارمیسی کونسل کے دورہ کے دوران اہم اجلاس کی صدارت بھی کی،اجلاس میں پنجاب فارمیسی کونسل کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنجاب فارمیسی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹرذکاءالرحمن،رجسٹرار سیداحمدنذیرگیلانی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی،سیکرٹری پنجاب فارمیسی کونسل نے صوبائی و زیرصحت خواجہ سلمان رفیق کو ادارہ کی کارکردگی پربریفنگ دی۔
صوبائی وزیرصحت نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاپنجاب فارمیسی کونسل کو مکمل طورپر آٹومیشن پر لے جانا چاہتے ہیں،پنجاب کے میڈیکل کالجزاور یونیورسٹیز میں فاماسسٹس اور فارمیسی ٹیکنیشئینزکے کری کولم میں جدید مضامین شامل کرائیں گے،فاماسسٹس اور فارمیسی ٹیکنیشئینزکی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے جدید تربیتی کورسزکروائے جائیں گے اورفاماسسٹس اور فارمیسی ٹیکنیشئینزکی بہتری کیلئے حکومت پنجاب اور و فاق ایک ہی پیج پر ہیں،پنجاب فارمیسی کونسل کی استعدکار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
مزید برآں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمولیشن سینٹر اور تربیت بارے اہم اجلاس ہوا،یونیورسٹی آف واشنگٹن سے ڈاکٹر انجم نے سیمولیشن لیبز بارے تفصیلی بریفنگ دی اور افادیت سے آگاہ کیا،وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی اس حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سیمولیشن سینٹر اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے فرنچائز کے قیام کے بعد تربیت جاری ہے،پنجاب بھر کیلئے سیمولیشن سینٹر کے قیام بارے اقدامات کئے جائیں گے، تربیت ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔
سیمولیشن سینٹر کے قیام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے:سلمان رفیق



















