اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متحدہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے جعلی شہباز حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف لےجارہی ہے،آئین بحال ،چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس کےساتھ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا حکمرانوں کوپاکستان کے حالات کا اندازہ نہیں، کئی معاملات پرتمام اداروں کی گول میزکانفرنس بلائی جائے،ملک میں روزانہ 20 سے 30 لوگ گولی سے قتل ہوتے ہیں، قلم ،اسمبلی میں بولنے پر پابندی ہے،بات ہمسائے افغانستان پر بمباری تک جاپہنچی،آل پارٹیز کانفرنس میں فوج ، صحافیوں کو بھی بلایا جائے، فرض ہے بیٹھ کر خطے کو میدان جنگ نہ بننے دیں۔
سربراہ متحدہ اپوزیشن اتحاد نے کہا خوش قسمتی سے بڑا سپر پاور چین پڑوسی اور دوست ملک ہے، بیجنگ کے افغانستان سے بھی اچھے مراسم ہے، بیٹھ کرخطے کو جنگ سے بچانا چاہیے، افغانستان کو کشمکش کا گڑھ بنانے کی بجائے امن کا گہوارہ بنایا جائے،قصداً اور عملاً جعلی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا پاکستان صرف آئین کی حکمرانی کے تحت چل سکتا ہے،تمام ادارے تباہ ،عدلیہ مفلوج ،آئینی ڈھانچے کو ختم کردیا گیا ،آئینی ترامیم ملک کےساتھ کھیلنے کے مترادف ہے، پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، کوئی پلاننگ ہی نہیں ،حکومت عوام کا اعتماد کھو بیٹھی، اپنے برادر اسلامی ملک افغانستان کو نیا دشمن بنالیا،کلچر ایک جیسا ہے کیوں دشمنیاں پیدا کرر ہے ہیں؟،حکومت کا ہرگزرتا دن ملک کوبحرانوں میں دھکیل رہا ہے،کرم کا مسئلہ بروقت حل نہ ہونا صوبائی حکومت ،اداروں کی مشترکہ نااہلی ہے۔
آئین بحال ،چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے،محمود اچکزئی
















