کینیا کی ایتھلیٹ بیٹریس چیبٹ نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

بارسلونا: ( ) پیرس اولمپک میں 2 کینیا کی ایتھلیٹ 24 سالہ بیٹریس چیبٹ نے 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔


سپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ کرسا ڈیلس ناموس ریس میں بیٹریس چیبٹ نے مقررہ فاصلہ 13 منٹ 54 سیکنڈز میں طے کر کے پچھلے سال اسی ریس میں قائم کیا جانے والا اپنا ہی 14 منٹ 13 سیکنڈز کا ریکارڈ توڑ دیا، دوڑ 14 منٹ سے کم وقت میں جیتنے والی دنیا کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بھی بن گئیں۔