یورپی ملک مونٹی نیگرو میں دہشتگردی، ریسٹورنٹ ،راہگیروں پر فائرنگ،10 ہلاک

پوڈگارشیا:(مشرق نیوز)یورپی ملک مونٹی نیگرو میں دہشتگردی، ریسٹورنٹ ،راہگیروں پر فائرنگ،10افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹی نیگرو کے چھوٹے سے ٹاﺅن میں مسلح شخص نے پہلے ریسٹورنٹ پر حملہ کیا،2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے،حملہ آور نے ریستوران سے باہر نکل کر 3مقامات پر راہگیروں کو بھی نشانہ بنایا ،مزید 4 افراد مارے گئے۔

4زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے،پولیس تعاقب کرتے کرتے گھر پہنچی توملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیاتاحال معلوم نہیں ہوسکا حملہ آور نے ایسا کیوں کیا،10 افراد کی ہلاکت پر حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔