پنجاب اسمبلی ارکان، آفیسرز، ملازمین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی مشن ہے :ڈاکٹر مدیحہ لیاقت

لاہور( میاں ساجد) مسیحائی کا لباس ودیعت ہونا اعزاز، مریضوں کی زخم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنا اولین فرض ہے جس پر آج تک سمجھوتانہیں کیا، پنجاب اسمبلی سے وابستہ آفیسرز اور ملازمین ارکان اسمبلی کو بر وقت طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج و معالجہ کی فراہمی میں لمحہ کی تاخیر نہیں، سٹاف نرسنگ پیرا میڈیکل سٹاف مستعد، فرائض کی ادائیگی پر مامور، ایک لمحہ کی تاخیر بھی نہیں کرتا، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان جہاندیدہ شخصیت، عزت دینا تو کوئی ان سے سیکھے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر میڈیکل ویمن آفیسر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ڈاکٹر مدیحہ لیاقت نے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی ڈسپنسری میں مریضوں کے چیک اپ سے لیکر تمام سہولتوں کی فراہمی میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کوئی ثانی نہیں ہمیشہ ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ آفیسرز ۔ و ملازمین کے چیک اپ کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی میں ان کا ذاتی کردار قابل ستائش ہے ۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سینئر آفیسرز اور ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہم کرنے میں ان کے ذاتی احکامات اہمیت کے حامل ہیں پنجاب اسمبلی کی ڈسپنسری میں ارکان اسمبلی اور دیگر سٹاف کے چیک اپ اور علاج میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں ای سی جی سے لے کر دیگر ٹیسٹوں اور مریضوں کے معائنہ کیلئے ڈسپنسری میں مامور عملہ اپنے فرض کو نبھانے میں کوشاں ہیں ۔ڈاکٹر مدیحہ لیاقت نے مزید کہا کہ میری زندگی کا مشن اور میری تربیت نے صرف ایک سبق سیکھا ہے جس پر آج تک عمل پیرا ہوں کہ تمہاری زندگی کا وہ دن رائیگاں گیا جس دن ڈوبتے ہوئے سورج نے تمہیں کوئی نیک کام کرتے ہوئے نہیں دیکھایہ آج مجھے اس نیت کا ثمر نصیب ہوا ہے مجھے اللہ کی ذا ت نے اس مقام پر فائزکرکے مریضوں کے دکھ درد بانٹنے کے لیے مقام دیا ۔ ڈاکٹر کا سفید کورٹ اس کو اسلئے منفرد کرتا ہے کہ وہ ادراک رکھتا ہے کہ اپنے مریض کو کیسے صحت یاب کرنا ہے اگر کسی ڈاکٹر کا خلوس اور مشورہ اور تجاویز سے اس کے مریض کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر جائے تو وہ انسان دوست کھلانے کا حقد ار ہے اگر وہ ڈاکٹر کا اپنے مریض کے ساتھ حسن سلوک ہی عجیب ہو تو اللہ کی ذات بھی ناراض اور مریض بھی نالاں ہوا تو اللہ ناراض ہو جائے گا ایک ڈاکٹر کا بااخلا ق ہونا لازم ملزوم ہے پھر وہ اس بیماری کی تشخیص کرکے اس کا علاج کرے گا ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے واقعات ہیں جن کو دیکھ کر جن کو سن کر دلی کوفت ہوتی ہے مسیحا کی ذات تو ایک شخصیت ہے جو انسانیت کے چراغوں کے آبیاری کرنے بے لوث خدمات کی انجام دہی کا وہ استعارہ ہے جس پر نسلیں فخر کرتی ہیں قرب الٰہی کا سب بڑا رشتہ انسانوں کے دکھ بانٹا اور ان کی دل جوئی کرنا ہے جس پر عمل پیرا ہونا اہمیت کا حامل ہے اور ڈاکٹر اس کا محرک ہے۔