ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ڈی پی ایس میں زیر تعمیر کیمبرج سکول کیمپس کا دورہ۔ جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس منصوبے کا پہلا فیز 23کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس کی بریفنگ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، پرنسپل اکبر علی اور کیمبرج کیمپس کی وائس پرنسپل مومنہ ایزد بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ڈی پی ایس مین کیمپس میں زیر تعمیر کیمبرج سکول کیمپس کے جاری تعمیراتی کا م کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنانے اور اسے مقررہ مدت کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ راوی کیمپس میں عارضی طور پر جاری کلاسز کو یہاں منتقل کیا جا سکے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپس کے پہلے فیز پر تعمیراتی لاگت کا تخمینہ23کروڑ لگایا گیا ہے اور اسے اسی سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپس گراونڈ، فرسٹ اور سیکنڈ فلورز پر مشتمل ہوگا جس کا کل تعمیراتی ایریا 34452 سکوائر فٹ ہوگا جس میں گراونڈ فلور پر 7 کلاس رومز اور فرسٹ فلور پر5 کلاس رومز کے علاوہ فزکس اور بیالوجی لیبارٹریز تعمیر ہونگی۔ اسی طرح سیکنڈ فلور پر مزید10کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ہدایت کی کہ تمام کلاس رومز ہوادار ہونے چاہیں اور ان میں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔دریں اثناءسرکٹ ہاوس، کامسیٹ، ڈی پی ایس، آفیسرز ہاوسنگ سکیم اور ملحقہ دیہاتوں کے سیوریج مسائل کے مستقل حل کے لئے جامع سکیم تیار کرلی گئی۔ سکیم پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 60کروڑ روپے لگایاگیا ہے۔ یہ سکیم کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر تیار کی گئی تاکہ تیزی سے ترقی کرتے ان علاقوں کے مکینوں کو سیوریج مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔ اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ضلع کونسل اور پسپ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی کوئی شارٹ ٹرم منصوبہ بھی تیار کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر صفدر حسین، سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سیوریج سے متعلقہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے چیف آفیسر کو پروایکٹواپروچ اپنانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں سٹی منیجر اسجد خان نے بتایا کہ نئی تعمیر کردہ ہائی سٹریٹ اور کالج روڈ کے لئے166الیکٹرک پولز لگانے کا کام اگلے 10دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔بعدازاں کمشنر شعےب اقبال سےد نے چرچ روڈ ، کھوکھا بازار، گلستان روڈ کا دورہ کےا۔ انہوں نے دوکانداروں اور رےڑھی بانوں کوتجاوزات سے گرےز کرنے کی ہداےت کی۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات سے خرےداری کرنے والے کو پرےشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا باعث بننے والوں کی دوکانوں کو سےل کےا جائے گا اور بھاری جرمانے بھی کئے جائےں گے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت کی ہدایت پرعوام کے ریونیو سے متعلق مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اورانہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ،اسسٹنٹ کمشنررانا اورنگزیب سمیت تحصیلدار،قانونگو، پٹواری کے علاوہ دوسرا ریونیو سٹاف بھی موجود تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا ایک ہی چھت تلے ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کو حل کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی ریونیو کچہر ی کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے تاکہ عوام کو در پیش ریونیو سے متعلقہ مشکلات کو ختم کر کے فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈومیسائل، فرد کا اجرائ، انتقال کا اندراج، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دیگر متفرق کیسز کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔دوسری طرف کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے پاکستان کی ساتویں زراعت شماری کے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کر دیا۔ زراعت شماری یکم جنوری سے10فروری تک جاری رہے گی۔ ملکی تاریخ میں یہ زراعت شماری اپنی نوعیت کی پہلی شماری ہے جس میں تمام بڑے زمین دار اور مال مویشی رکھنے والے افراد بھی مکمل طور پر شمار ہونگے۔ اس موقع پر کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ زراعت شماری سے پاکستان کی غذائی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے زراعت شماری کے انعقاد پر تمام محکموں خصوصاً پاکستان ادارہ شماریات کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے فیلڈ آپر یشن کو درست اور بروقت زرعی اعداد و شمار جمع کرنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساتویں زراعت شمار ی کی کامیابی کا دارومدار شمار کنندگان پر ہے۔ انہوں نے شمارکنندگان کو تاکید کی کہ وہ پوری دل جمی اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی اس قومی ذمہ داری کو پورا کریں۔اس موقع پر ادارہ شماریات کے ڈویژنل کوارڈینیٹر عمر فاروق نے کہا کہ اس زراعت شماری سے ملکی زرعی اجناس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور غذائی قلت کو کم کیا جا سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات ساہیوال ڈویژن میں 376 منتخب بلاکس پر ساتویں زراعت شماری کروائی جائے گی جس کیلئے سپروائزر اور شمار کنندگان کا انتخاب اور ان کی ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے۔
زراعت شماری سے غذائی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی: کمشنر ساہیوال
















