لاہور :(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی،باہمی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ، تجارت، تعلیم، صحت، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کےلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملاقات میں ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ترکیہ کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،شکرگزار ہیں،پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، ترکیہ بزنس کمیونٹی کےلئے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہاہتے ہوئے کہا ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، ترکی پنجاب کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کےلئے تیار ہے۔
مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے سال کی تقریبات پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا، مریم نوازنے عوامی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس اور انتظامیہ عوام کے تعاون سے ہر قسم کے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کرے، کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جائے،عوام نئے سال کی خوشیوں کو ذمہ داری سے منائیں،وزیر اعلیٰ نے تلقین کی عوام ہوائی فائرنگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے گریز کریں، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور قیمتی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی، شراب نوشی و خرید و فروخت کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، نئے سال کا آغاز ایک محفوظ اور پرامن ماحول میں کرنا چاہیے، پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
اپنی چھت، اپنا گھر دنیا کا سب سے سستا پروگرام ، اڑھائی سالوں میں ہزاروں مکان بنیں گے،مریم نواز
غزہ،جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے ،نائب وزیر تعلیم ،اہلیہ سمیت مزید9شہید
اسلام آباد میں امارات کے قومی دن عید الاتحاد کی پروقار تقریب
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے، چیف جسٹس
ری سیٹ جمہوری ہونا چاہیے،26، 27ویں ترمیم اور عمران خان کی قید پر بھی ریفرنڈم کرائیں،بلاول بھٹو
صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم پیسوں کا ضیاع،لاحاصل ہوگا،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں عمارت گرنے پر 3 اعلیٰ افسرفارغ، 16 معطل
ایک سال کے دوران برطانوی شہریت حاصل کرنےوالوں میں پاکستانی ،بھارتی سرفہرست
پاک روس تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر



















