پی ٹی آئی کا مشاورت کے بعد دو مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت کی،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف تحریری طور پر 2ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ رکھے گی، تحریک انصاف جیلوں میں بند کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ بھی سامنے رکھے گی،تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے،مزید برآں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا حکومت سے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اور ملاقاتیں بھی جاری ہیں، ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جانے کےلئے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے، تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔