لاہور:(اپنے نمائندے سے)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کاداتا دربار آمد پر سیکرٹری اوقاف طاہر رضابخاری نے استقبال کیا اورمزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آ گاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے دربار شریف کی تعمیر و ترقی کے کاموں کے معیار اور رفتار کو ہمہ وقت پیش نظر رکھنے کی ہدایت کردی،نائب وزیراعظم نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی ،ملکی ترقی کیلئے دعائیںمانگیں،سیکرٹری اوقاف نے کہا زائرین کےلئے بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، حکومت ہمہ وقت مستعد ہے۔
اسحاق ڈار کی داتا دربار پر حاضری،ملکی ترقی کیلئے دعائیں
















