کرسمس کا تہوار محبت، اخوت، برداشت، ایثار کا درس دیتا ہے: چوہدری شجاعت حسین
لاہور (اپنے نمائندے سے) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ کرسمس کا تہوار محبت ،اخوت،برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے ،پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام نے انسانیت کے دکھوں پر مرہم رکھا اور اللہ تعالی کے پیغام کو عام کیا ،اقوام عالم کو حضرت عیسی علیہ السلام کے محبت کے پیغام کو مشعل راہ بنا کر نفرت کو مٹانا ہوگا ،دوسروں کے مزہبی عقائد اور روایات کے احترام سے ہی دنیا میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے ، ہمارے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔بدھ کو سابق وزیراعظم و مرکزی صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں ،کرسمس کا تہوار محبت ،اخوت،برداشت اور ایثار کا درس دیتا ہے ۔

















