پنجاب کابینہ کی پارا چنار کے عوام کیلئے ادویات اور دیگر سامان بھیجنے کی منظوری، موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائیگا:مریم نواز
لاہور ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پرکابینہ اجلاس میں پارا چنار کے لوگوں کی درخواست پر ادویات اوردیگر سامان بھیجنے کی منظوری دےدی گئی،مریم نوازنے صوبائی کابینہ کے طویل ترین 80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل 21ویںاجلاس میںپارا چنار کے عوام کےلئے امدادی سامان فوری طورپر بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پارا چنار کے عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائےگا،پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں ، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی،مریم نوازنے کہاچین میں وفد کو ملنے والی غیر معمولی پذیرائی پنجاب کے عوام کےلئے باعث فخر ہے،چین نے 1.6ارب انسانوں کو اپنی طاقت بنا کر ترقی کی، اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ائیر پروگرام کی منظوری دی گئی، صوبہ میں ای بس ، چارجنگ سٹیشن، سپر سیڈر سمیت ملٹی سیکٹوریل اقدامات کئے جائیںگے، کابینہ نے پاکستان کی پہلی گرین بلڈنگ کے پراجیکٹ کی تکمیل کی منظوری دی، وزیراعلیٰ کی کسان دوست گندم پالیسی متعارف کرانے کی ہدایت پرگندم کے اجراءکی پالیسی برائے سال 2024-25 کی منظوری دی گئی، اجلاس میںکرشنگ سیزن 2024-25میں شوگر کین (ڈویلپمنٹ) سیس کے ریٹس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،بریفنگ میں بتایا گیا گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 4500ٹریکٹر آ چکے ہیںاور اےک ہزار ڈلیور ہو چکے ہیں، پہلی مرتبہ پنجاب میں ڈی اے پی کھاد کے نرخ بڑھے نہ کمی ہوئی،مریم نوازنے ہسپتالوں میں فری میڈیسن کے لئے فنڈز ، پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکو کلچر کے فروغ کےلئے سرکاری اراضی لیز پر دینے کےلئے شرائط وضوابط کی منظوری دی، و زیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں شریمپ فارمنگ کے فروغ اور ایکسپورٹ کےلئے بھرپور اقدامات کی ہدایت کی، کابینہ نے پنجاب وےگرنسی آرڈیننس 1958ءمیں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت بچوں سے بھیک منگوانے کےلئے اپاہج کرنے پر سزا ایک سے 10سال تک بڑھا دی گئی،اجلاس میں ©©”اپنی چھت ....اپنا گھر “پروگرام کے ماڈل تھری کےلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی، مریم نواز نے ا پنی چھت.... اپنا گھر پروگرام کے فنڈز نہ روکنے کی ہدایت کی، کابینہ نے داتا دربار کے صحن میں جدید ترین خود کار چھتریاں نصب کرنے کی سکیم اور آئی اینڈ سی کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی بھرتی کےلئے پابندی میں نرمی اورایمرجنسی سٹاف کی بھرتی میں نرمی کی منظوری دے دی گئی، وزیراعلیٰ نے ریسکیو ایمرجنسی سروسز کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی،پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی ،سیاحت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کےلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی ڈویلپمنٹ ، ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم پنجاب پر موثر عملدرآمد کےلئے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں ترمیم کی منظوری دی گئی،مریم نوازنے سرکاری سکولوں میں فرنیچر فراہم کرنے کےلئے اقدامات کی ہدایت کی، اجلاس میں سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024کی منظوری دی گئی اورمالیاتی اختیار 2.5ملین تک بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
















