لاہور (مشرق نیوز) معروف پاکستانی اداکار جنید خان نے کیارہ ایڈوانی کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا۔ حال ہی میں جنید خان نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا اور مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئےجنید خان نے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک سے مائننگ انجینئرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے لیکن انہوں نے مائننگ کی کبھی ملازمت نہیں کی اور نہ ہی انہیں مائننگ کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایکشن اور کامیڈی فلمیں اور کہانیاں پسند ہیں، اسلئے انہیں ہریتیک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار پسند ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکاراوں میں کیارہ ایڈوانی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی موقع ملا تو بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا، دونوں بہترین کام کر رہے ہیں جبکہ باقی فنکار بھی اچھا کام کر رہے۔
جنید خان نے کیارہ ایڈوانی کو پسندیدہ اداکارہ قرار دیدیا



















