اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے پی ٹی آئی احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمات میں نامزد ملزموں پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنا کر پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے الزامات عائد ہیں،مقدمات میں صحافی ہرمیت سنگھ، احمد نورانی، عبدالقادر، حسنین رفیق، سلمان درانی، عمران کھٹانہ، مریم شفقت ملک اور رضوان احمد خان کو نامزد کردیا گیا۔
درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کےخلاف مقدمات درج

















