لیگی دفتر جلانے کے کیس میں متعدد پی ٹی آئی رہنمااشتہاری

لاہور: (کورٹ رپورٹر)عدالت نے ن لیگ کادفترجلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅںحماد اظہر، میاں اسلم اقبال، مراد سعید و دیگر کو اشتہاری قرار دےدیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ن لیگ کادفتر جلانے کے کیس پر سماعت کی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماﺅں حماد اظہر، مراد سعید، میاں اسلم اقبال، واثق قیوم، زبیر خان اور دیگر کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے۔