سول نافرمانی کی کال فیض حمید کیس پر دباو ڈالنے کیلئے دی گئی،فیصل واوڈا

کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وآزادسینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے پی ٹی آئی نے فیض حمید کیس میں دباو ڈالنے کےلئے سول نافرمانی کی کال دی،فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات کی،سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا14 تاریخ فیض حمید کی پروسیڈنگ پر پریشر ڈالنے کےلئے مقرر کی گئی لیکن پروسیڈنگ پہلے شروع ہو جائے گی، سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا قومی مقصد ہے، مصطفی کمال اور میری یکساں فطرت ہے، پیار سے کام کرانا جانتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی،پی ٹی آئی سمیت سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، روز لاشیں گرانا، دھرنے اور ناانصافی اب پاکستان برداشت نہیں کرسکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاعمران خان کی جان کو خطرہ ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، ایم کیو ایم کی قیادت فضل الرحمن سے ملاقات کرے گی، مولانا کے بل پرملکر کوئی راستہ نکالیں گے، میں وہ نہیں جو اندر خانے اسٹیبلشمنٹ کے پیر پڑے اور باہر آکر برا بھلا کہے،فیصل واوڈا ے کہاتحریک انصاف میں بہت اچھے لوگ ہیں، پی ٹی آئی اپنا قبلہ درست کرلے تو بہتر ہوگا، بیگم و حواریوں سے بانی کی جان بچانی ہے،عمران خان کےساتھ سب سے زیادہ مخلص بہنیں ہیں، اسٹیبلشمنٹ کوئی سودا نہیں کررہی، حکومت کے پاس جاوں گا وہ فیملی کارپوریشن کی طرح حکومت نہ چلائے۔